the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


عالمی ادارۂ صحت کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دنیا کو سرطان کی ایک ’بہت بڑی لہر‘ کا سامنا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ شراب اور شکر کے استعمال پر پابندیوں کے بارے میں سوچا جائے۔

عالمی ادارے کی پیشنگوئی ہے کہ سنہ 2035 تک سرطان میں مبتلا افراد کی سالانہ تعداد دو کروڑ 40 لاکھ افراد ہو جائے گی، تاہم ان میں نصف ایسے ہوں گے جن کے مرض کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سرطان سے بچاؤ کے لیے تمباکو نوشی، موٹاپے اور شراب نوشی پر قابو پانے پر توجہ دینے کی شدید ضرورت ہے۔سرطان پر تحقیق کے عالمی ادارے ’ورلڈ کینسر ریسرچ‘ کا کہنا ہے کہ سرطان



کے معاملے میں خوراک کے کردار کے بارے میں لوگ ’خطرناک‘ حد تک ناسمجھ ہیں۔

    "اگر ہم سرطان کے علاج پر آنے والے اخراجات پر ایک نظر دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ یہ اخراجات ان ممالک میں بھی ہاتھ سے نکلتے جا رہیں جہاں لوگوں کی آمدنی زیادہ ہے۔اس لیے سرطان سے بچاؤ کی تدبیر کرنا نہایت ضروری ہے۔ "

واضح رہے کہ ہر سال ایک کروڑ 40 لاکھ افراد سرطان میں مبتلا ہوتے ہیں، لیکن اندازہ ہے کہ سنہ 2025 تک یہ تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ، سنہ 2030 تک دو کروڑ 20 لاکھ اور سنہ 2035 تک دو کروڑ 40 لاکھ ہو جائے گی۔ سرطان میں اس متوقع اضافے میں زیادہ حصہ ترقی پذیر ممالک کا ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.